سوات،ننگولئی میں نہر میں ڈوبنے سے پانچ سالہ بچہ جاں بحق،علاقے میں غم کی فضاپھیل گئی

اتوار 1 جون 2025 21:50

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ ننگولئی محلہ ملک آباد میں پانچ سالہ بچہ ریحان علی ولد عثمان علی نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بچہ گھر کے بار نہر کے کنارے کھیل کے دوران پانی میں جا گرا۔واقعے کے بعد مقامی افراد نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچے کی تلاش شروع کی اور کچھ دیر بعد لاش نہر سے نکال لی گئی۔ جاں بحق بچے کی لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا، جبکہ علاقے میں غم کی فضا پھیل گئی۔