چیف سیکریٹری کلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کی زیر صدارت سیکریٹریز کمیٹی کا دوسرا سیشن

اتوار 1 جون 2025 22:40

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2025ء) چیف سیکریٹری کلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کی زیر صدارت سیکریٹریز کمیٹی کا دوسرا سیشن سی ایس کانفرنس ہال گلگت میں منعقد ہوا،جس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری (ترقیات) کیپٹن (ر) مشتاق احمد سمیت دیگر انتظامی سیکریٹریز، ڈائریکٹر جنرلز، تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران مختلف محکموں نے ترقیاتی منصوبوں اور محکمانہ کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پرائمری اور سیکنڈری تعلیم کے منصوبوں، اسکولوں کی بہتری، اور تعلیمی اصلاحات پر روشنی ڈالی جبکہ ہائر، ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اعلیٰ تعلیم، تکنیکی تربیت اور خصوصی تعلیم کے پروگرامز کی پیش رفت پر فورم کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے ٹیکس وصولی، ریونیو کے اہداف، اور متعلقہ چیلنجز کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں،جبکہ لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے مقامی حکومتوں کی کارکردگی اور دیہی ترقی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔اجلاس میں مائنر اینڈ منرلز، انڈسٹریز، کامرس اینڈ لیبر ڈیپارٹمنٹ نے معدنیات، صنعتوں، تجارت، اور مزدوروں کے حقوق سے متعلق امور پر بریفنگ دی اور کمیونیکیشنز اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ نے انفراسٹرکچر، سڑکوں کی تعمیر، اور دیگر ترقیاتی کاموں کی صورتحال پیش کی۔

اس موقع پر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ منصوبہ بندی میں شفافیت کو یقینی بنائیں، منصوبوں کی بروقت تکمیل پر توجہ اور عوامی مفادات کو اولین ترجیح دی جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ترقیاتی منصوبوں سے خطے کے عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانا اولین ہدف ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ سیکریٹریز اجلاس کا مقصد انتظامی امور کو بہتر بنانا اور ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کو مؤثر بنانا ہے تاکہ گلگت بلتستان کے عوام کے لیے بہتر سہولیات فراہم کیں جا سکے۔

متعلقہ عنوان :