چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان کا ڈرائیونگ لائسنس برانچ حیات آباد کا دورہ،عملے کے کام کا جائزہ لیا

پیر 2 جون 2025 10:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان کا ڈرائیونگ لائسنس برانچ حیات آباد کا دورہ کیا۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان ڈرائیونگ لائسنس بنانے کے لئے آنے والے شہریوں سے ملے۔

(جاری ہے)

چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان نے ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں عملے کے کام کا جائزہ لیا۔چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان نے ٹرائی گرائونڈ کا بھی دورہ کیا اور ٹرائی کے عمل کا جائزہ لیا۔انہوں نے حکام کو شہریوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :