
رحیم یار خان،غربت سے تنگ باپ کی قوت گویائی سے محروم بچوں سمیت خود کشی کی کوشش،بچوں کی حالت تشویشناک
بستی پیر بخش چاچڑ میں عبدالرحمن نے گندم میں رکھی جانے والی زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی اور یہی گولیاں بچوں کو بھی دیں، دونوں بیٹے پیدائشی طور پر قوت گویائی سے محروم ہیں جس کے باعث عبدالرحمان شدید ذہنی دباو کا شکار تھا
فیصل علوی
پیر 2 جون 2025
11:45

(جاری ہے)
بچوں میں 11 سالہ عمیر، 9 سالہ سفیان اور 4 سالہ بیٹی آصفہ شامل ہیں۔
عبدالرحمان کے دونوں بیٹے پیدائشی طور پر قوت گویائی سے محروم ہیں جس کے باعث وہ شدید ذہنی دباو کا شکار تھا۔واقعے کے بعد اہل علاقہ نے فوری طور پر متاثرہ خاندان کو ہسپتال منتقل کیا جہاں چاروں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق تمام افراد کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔اہلِ علاقہ کے مطابق عبدالرحمان طویل عرصے سے معاشی تنگدستی کا شکار تھا۔واقعے کے بعد علاقے میں افسوس اور تشویش کی لہر ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی خیبر پختونخوا ہ کے ضلع صوابی کے علاقے یارحسین صوابی میں افسوس ناک واقعہ پیش آیاتھا جہاں درندہ صفت باپ نے چار بچوں کو ذبح کر کے خودکشی کر لی تھی۔ریسکیو کے مطابق یارحسین سڑہ چینہ کے علاقے میں گھر کے اندر باپ نے دو بیٹوں اور دو بیٹیوں کو ذبح کر کے بعد زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا۔مقامی ذرائع اور ریسکیو حکام کے مطابق خود کشی کرنے والے شوہر کی رات کو بیوی کے ساتھ لڑائی ہوئی تھی۔ لاشوں کو یارحسین ہسپتال منتقل کردیا گیا، مقتولین میں دو بھائی اور دو بہنیں شامل ہیں، ملزم کی بیوی میکے میں ناراض بیٹھی تھی۔ریسکیواہلکاروں کا کہنا تھا کہ ناراض بیوی کو منانے کیلئے کافی جرگے بھی کئے گئے تھے۔بیوی راضی نہ ہوئی تو ظالم شوہر نے بچوں کو قتل کرکے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کیا۔پولیس کے مطابق لاشوں کو قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا گیاتھا۔ واقعے میں جاں بحق بچوں میں ضیاءاسلام عمر 12سال ،عبدالرحمان 10سال ،ثناءعمر 8 سال اور ایک 2 سال کی بچی شامل تھی۔قبل ازیں بھی کسووال میں دو افراد نے خود کشی کر لی، کسووال میں اللہ دتہ نامی شخص کی گھریلو ناچاکی پر اپنی بیوی سے تلخ کلامی ہوئی تھی جس پر اللہ دتہ نے مبینہ طور پر زہریلی دوائی پی کر خودکشی کرلی تھی۔مزید اہم خبریں
-
نیو یارک: فروغ امن میں خواتین فوٹوگرافروں کے کام کی نمائش کی تیاری
-
سوڈان: امدادی قافلے پر حملے میں پانچ اہلکار ہلاک جبکہ کئی زخمی
-
صنم جاوید خان کو تحریک انصاف میں اہم عہدہ مل گیا
-
شہباز شریف کی موجودہ رجیم میں صرف گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا
-
بھارت کے 20 طیارے لاک کئے تھے لیکن تحمل کا مظاہرہ کیا اور صرف 6 گرائے
-
سوڈان خانہ جنگی: 12 لاکھ افراد ہمسایہ ملک چاڈ ہجرت پر مجبور
-
دنیا کو بتائیں گے سندھ طاس معاہدہ حل نہ ہوا تو چند سال بعد پھر جنگ کا خدشہ ہے
-
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے لیے پانچ نئے ارکان کا انتخاب مکمل
-
غزہ: لوگ بھوک سے یا خوراک کے حصول میں ہلاک ہونے پر مجبور، وولکر ترک
-
پاک بھارت جنگ کس نے جیتی ؟ آسان جواب کہ عوام سے جھوٹ کون بول رہا ہے؟
-
موٹرویز پر سفر کرنے والوں کیلئے اضافی ٹیکس عائد
-
ملٹری اکیڈمی میں شہبازشریف نے جو تقریر کی وہ نہایت کمزور تھی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.