Live Updates

آسٹریلیا کی وائٹ بال ٹیم آئندہ برس پاکستان کا دورہ کرے گی

میرے خیال میں یہ ایک مرتبہ پھر پاکستان کا اچھا دورہ ہو گا، پاکستان کے خلاف سیریز ہمارے شیڈول کا ایک اہم حصہ ہے، پاکستانی کھلاڑیوں کی کمیونٹی میں بہت مقبولیت ،بگ بیش لیگ میں زیادہ سے زیادہ پاکستان کے کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہیں گے، کرکٹ آسٹریلیا کے نئے سی ای او ٹوڈ گرین برگ

منگل 3 جون 2025 18:59

آسٹریلیا کی وائٹ بال ٹیم آئندہ برس پاکستان کا دورہ کرے گی
میلبرن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)کرکٹ آسٹریلیا کے نئے سی ای او ٹوڈ گرین برگ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کی وائٹ بال ٹیم آئندہ برس پاکستان کا دورہ کرے گی۔کرکٹ آسٹریلیا کے نئے سی ای او ٹوڈ گرین برگ نے آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ برس کے اوائل میں آسٹریلیا نے وائٹ بال سیریز کے لئے پاکستان کا دورہ کرنا ہے، میرے خیال میں یہ ایک مرتبہ پھر پاکستان کا اچھا دورہ ہو گا، پاکستان کے خلاف سیریز ہمارے شیڈول کا ایک اہم حصہ ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ریڈ بال اور وائٹ بال سیریز کے لئے پاکستان آسٹریلیا کی آپس میں اچھی بات چیت رہی ہے، ہمیں مزید سیریز کے لیے مواقع تلاش کرنا ہیں جو یقینی طور پر ہم کریں گے، ہم پاکستان میں سیریز کھیلنا چاہیں گے، 2022میں طویل عرصہ قبل آسٹریلیا نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

ٹوڈ گرین برگ نے کہا کہ 2022میں دورہ بہت شاندار رہا تھا، آسٹریلیا ٹیم کا اچھا استقبال ہوا، اس طرح کی سیریز مزید ہوتی ہیں تو بہت اچھا ہو گا، ہم بگ بیش لیگ میں زیادہ سے زیادہ پاکستان کے کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہیں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے نئے سی ای او نے کہا کہ پاکستان کے کھلاڑیوں کی کمیونٹی میں بہت مقبولیت ہے اس میں کوئی شک نہیں، ہماری کوشش ہے کہ پوری دنیا سے بی بی ایل کے لئے کھلاڑیوں کی توجہ حاصل کریں، اگر پاکستان کے سرکردہ کھلاڑی آتے ہیں تو یقینی طور پر وہ یہاں لطف اندوز ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ سرکردہ کھلاڑیوں کی وجہ سے لیگ، ان کی ٹیمز اور فرنچائزز کے لئے بہت اچھا ہو گا، پاکستان کے کھلاڑیوں کے حوالے سے اس وقت بات چیت کا سلسلہ جاری ہے، مجھے امید ہے کہ بی بی ایل کے اگلے ایڈیشن کے لئے چند کھلاڑیوں کی توجہ ضرور حاصل کریں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات