Live Updates

کھیلوں کی دنیا سے پاکستان کیلئے ایک اور خوشخبری

پاکستان کے حمزہ خان گولڈن اوپن اسکواش چیمپئن بن گئے‘ہانگ کانگ کے کھلاڑی کو شکست ‘تین صفر سے کامیاب

منگل 3 جون 2025 17:46

کھیلوں کی دنیا سے پاکستان کیلئے ایک اور خوشخبری
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)کھیلوں کی دنیا سے پاکستان کیلئے ایک اور خوشخبری آگئی، پاکستان کے حمزہ خان گولڈن اوپن اسکواش چیمپئن بن گئے۔آسٹریلیا میں کھیلی گئی چیمپئن شپ کے فائنل میں حمزہ نے ہانگ کانگ کے کھلاڑی کو شکست دی اور حتمی معرکے میں تین صفر سے کامیاب رہے۔پی ایس اے گولڈن اوپن اسکواش چیمپئن شپ کی مجموعی انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز تھی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان کی اسکواش کی میراث جہانگیر خان اور جانشیر خان جیسے لیجنڈز سے جڑی ہوئی ہے، حمزہ کی مسلسل کامیابی مداحوں کے لیے نئی امید ہے۔آسٹریلیا میں حمزہ خان کی گولڈن اوپن جیت صرف ایک ٹائٹل نہیں ہے، یہ ایک اور مضبوط اشارہ ہے کہ پاکستان کے پاس اب بھی دنیا کے بہترین کھلاڑی موجود ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل 31 مئی کو جنوبی کوریا میں ہونے والے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولین تھرو فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔ایشین ایتھلیٹکس کی تاریخ میں 1973 کے بعد پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل ہے، پاکستان نے آخری مرتبہ اس ایونٹ میں 1973 میں گولڈ میڈل جیتے تھے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات