گلگت بلتستان سے پولیو وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا

اس سال 2025ء میں اب تک پولیو وائرس کے 11 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں

پیر 2 جون 2025 14:35

گلگت بلتستان سے پولیو وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا
دیامر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)گلگت بلتستان کے ضلع دیامر سے پولیو وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ گلگت بلتستان کے حکام کے مطابق ضلع دیامر میں 23 ماہ کا بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب این آئی ایچ اسلام آباد نے بھی دیامر کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کر دی۔واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں پہلی بار پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔گلگت بلتستان کے حکام کے مطابق اس سال 2025ء میں اب تک پولیو وائرس کے 11 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :