’’صقر‘‘ڈرون دوران حج آگ بجھانے اور امدادی کارروائیوں کے نظام میں شامل

ڈرون بلند عمارتوں یا مشکل رسائی والے مقامات پر آگ بجھانے یا امداد کے لیے استعمال کیا جائے گا

پیر 2 جون 2025 14:47

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)سعودی عرب میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے رواں سال 1446 حج کے موقع پر جدید ذہانت سے لیس فائر فائٹنگ ڈرون طیارہ صقر متعارف کرایا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ ڈرون خاص طور پر بلند عمارتوں یا مشکل رسائی والے مقامات پر آگ بجھانے یا امداد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔یہ ڈرون بارہ گھنٹے تک بلند پرواز کر سکتا ہے، اور تقریبا 40 کلوگرام تک وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس میں کثیر المقاصد فائر فائٹنگ سسٹم، ریسکیو اور کنٹرول و سیکیورٹی نظام، حرارتی کیمرے اور براہِ راست وڈیو فیڈ کی سہولت موجود ہے۔ یہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے منسلک ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :