میٹا کی اے آئی اسسٹنٹ ایپ کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد ایک ارب ہوگئی

پیر 2 جون 2025 15:22

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)معروف ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے اپنی کمپنی کی پہلی خود مختار اے آئی اسسٹنٹ ایپ کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد بتا دی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق مارک زکربرگ نے کمپنی کی سالانہ شیئر ہولڈر میٹنگ میں بتایا کہ میٹا کی اے آئی اسسٹنٹ ایپ کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد ایک ارب ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سال کمپنی کی توجہ میٹا اے آئی ایپ کے تجربے کو صارفین کے لیے مزید بہتر بنانا ہے۔مارک زکربرگ نے مزید بتایا کہ مستقبل میں میٹا اے آئی کو زیادہ استعمال کرنے کے لیے بامعاوضہ سبسکرپشن سروس بھی پیش کی جا سکتی ہے۔