تین مسلح ملزمان نے پہاڑ پور بائی پاس روڈ کے قریب دو ٹرک ڈرائیورز کو روک کر لوٹ لیا

پیر 2 جون 2025 18:48

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) تین مسلح ملزمان نے پہاڑ پور بائی پاس روڈ کے قریب دو ٹرک ڈرائیورز کو روک کر اسلحہ کی نوک پر ان سے 46ہزار روپے کی نقدی ، ایک موبائل چھین لیا ، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بروقت کاروائی ، فائرنگ کے تبادلہ کے بعد ملزمان موٹرسائیکل چھوڑ کر قریبی جنگل میں فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑ پور میں 18سالہ سجاد مروت ولد سمندر خان سکنہ وانڈا جانی نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں مزدا ٹرک کا ٹرائیور ہوں جبکہ حماد دوسرے مزدا ٹرک کا ڈرائیور ہے، گزشتہ رات ہم دونوں اپنے اپنے مزدا ٹرک پر ایک دوسرے کے پیچھے المعز شوگرملز جارہے تھے جونہی پہاڑ پور بائی پاس روڈ نزد مچلی فارم پہنچے اس دوران ایک ہنڈا موٹرسائیکل 125پر تین جوان العمر ملزمان نے ہمیں کراس کیا اور ہمیں رکنے کا اشارہ کیا، ہم جونہی رکے تو موٹرسائیکل سواروں میں سے ایک ملزم نے کالے رنگ کا نقاب پہنا ہوا تھا نے ہم پر پستول ایم کرکے مجھے سے 30ہزار روپے جبکہ ہمراہی دوسرے ٹرک ڈرائیور سے 16ہزار روپے نقدی گن پوائنٹ پر چھین کر فرار ہو گئے، پولیس کو اطلاع کی جس پر میں ، حماد اور پولیس ملزمان کے پیچھے نکلے جونہی ہم پیر اصحاب پل پہنچے تو ملزمان جو موٹرسائیکل پر سوار تھے نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی ، اس دوران ملزمان موٹرسائیکل چھوڑ کر رات کی تاریکی میں قریبی جنگلات میں فرار ہوگئے۔

\378