ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ ملتوی کردیا گیا

سری لنکا میں خراب موسم، چکن گنیا وائرس کے باعث ایونٹ ملتوی کیا گیا

پیر 2 جون 2025 19:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2025ء) ایشین کرکٹ کونسل نے چھ جون سے سری لنکا میں شروع ہونیوالے ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ ملتوی کردیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایکس پر ٹو?ٹ کرتے ہوے لکھا کہ یہ فیصلہ سری لنکا کرکٹ بورڈ کے صدر شامی سلوا کے خط کی روشنی میں مشاورت کے بعد کیا گیا، جس میں انہوں نے اے سی سی کے صدر سے ایونٹ کو ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔

(جاری ہے)

درخواست میں سری لنکا میں خراب موسم اور چکن گنیا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث صحت سے متعلق خطرات کو بنیاد بنایا گیا۔ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے کہا کہ اے سی سی نوجوان خواتین کرکٹرز کو اپنی مہارت نکھارنے اور اعلیٰ سطح پر مقابلہ کرنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پٴْرعزم ہے۔ ہم اس ٹورنامنٹ کی اسٹریٹجک اہمیت کو سمجھتے ہیں جو ایشیا میں خواتین کی کرکٹ کے مستقبل کی تشکیل میں مددگار ثابت ہو گا، اور ہم جلد از جلد ایونٹ کی نئی تاریخوں کے اعلان کے لیے کام کر رہے ہیں۔اے سی سی جلد ہی اس ٹورنامنٹ کی نئی تاریخوں کا اعلان کرے گی۔