چین کی چن یوفی نے سنگاپورسپر 750 بیڈ منٹن ٹورنامنٹ جیبت لیا

پیر 2 جون 2025 21:37

چین کی چن یوفی نے سنگاپورسپر 750 بیڈ منٹن ٹورنامنٹ جیبت لیا
سنگاپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2025ء) چین کی مایہ ناز شٹلرس اور ایونٹ کی ففتھ سیڈڈ چن یوفی نے سنگا پور سپر 750بیڈ منٹن ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 27 سالہ چین کی نامور شٹلرس چن یوفی نے ویمنز سنگلزکے فائنل میچ میں25 سالہ ہم وطن شٹلرس اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ وانگ ژی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔سنگا پور سپر 750بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلے سنگاپور میں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں27 سالہ چین کی نامور شٹلرس چن یوفی نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئی25 سالہ ہم وطن شٹلرس اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ وانگ ژی کو با آسانی 2-0یٹس سے شکست دی اور ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔واضح رہے کہ سالہ چین کی نامور شٹلرس چن یوفی نے ویمنز سنگلزکے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں23 سالہ جنوبی کوریا کی نامور شٹلرس ،ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن این سی ینگ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :