Live Updates

بے نظیر انٹرنیشنل گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ 2025کا انعقاد جنرل اشفاق ندیم ہاکی اسٹیڈیم راولپنڈی میں کیا جائے گا

بدھ 4 جون 2025 14:58

بے نظیر انٹرنیشنل گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ 2025کا انعقاد جنرل اشفاق ندیم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کی ہدایات کی روشنی میں سابق وزیر اعظم شہید بے نظیر بھٹو کے نام سے بے نظیر انٹرنیشنل گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ 2025کا انعقاد جنرل اشفاق ندیم ہاکی اسٹیڈیم راولپنڈی میں کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

گولڈ کپ کے آرگنائزینگ سیکرٹری شفاعت علی بغدادی کے مطابق گولڈ کپ کے لئے انعامی فرسٹ پرائز بیس لاکھ سکینڈپرائز دس لاکھ ہوگا ایونٹ کی آرگنائز ینگ کمیٹی سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف پاکستان پیپلز پارٹی سنیر رہنما وصدر مملکت کے سابق ترجمان عامر فدا پراچہ و دیگر ممبران ہوں گے ،ایونٹ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ساتھ الحاق شدہ ڈیپارٹمنٹس کی ٹیموں کے علاوہ ہالینڈ اور سپین کی ٹیموں کو بھی عالمی ٹورنامنٹ میں شرکت کی دعوت دی جائیگی ،انٹرنیشنل ایمپائر شفاعت علی بغدادی نے کہاکہ افتتاحی تقریب میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری ہوں گے

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات