Live Updates

سلمان آغا کو پاکستانی ٹی ٹونٹی ٹیم کا کپتان بنوانے والے سابق کرکٹر کے نام سے پردہ اُٹھ گیا

اندرونی بات چیت کے دوران اکثریت نے رضوان کی جگہ شاداب کو کپتان بنانے کی تجویز دی تھی : رپورٹس

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 4 جون 2025 15:39

سلمان آغا کو پاکستانی ٹی ٹونٹی ٹیم کا کپتان بنوانے والے سابق کرکٹر ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 جون 2025ء ) قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سلمان آغا کو پاکستانی ٹی20 ٹیم کا کپتان بنوانے والے سابق کرکٹر کے نام سے پردہ اُٹھ گیا۔ 
ایکسپریس نیوز کے مطابق رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے سابق فاسٹ بالر وہاب ریاض کی سفارش پر آغا سلمان کو پاکستان کا نیا ٹی20 کپتان مقرر کیا۔

 
رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹی20 کپتانی کے حوالے سے اندرونی بات چیت کے دوران اکثریت نے محمد رضوان کی جگہ شاداب خان کو نیا کپتان مقرر کرنے کی حمایت کی تھی تاہم سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض، جو اس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اہم عہدے پر فائز تھے، نے آغا سلمان کی بطور کپتان تقرری پر زور دیا۔

(جاری ہے)

 

دورہ نیوزی لینڈ سے قبل اجلاس بلایا گیا جس میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، آغا سلمان، عاقب جاوید، علیم ڈار اور حسن چیمہ نے شرکت کی تھی، نئے ٹی20 کپتان کے انتخاب پر مینٹور کی موجودگی میں سلیکٹرز سے بھی مشاورت کی گئی۔

 
مینٹورز شعیب ملک اور وقار یونس پیشگی وعدوں کی وجہ سے اجلاس میں شرکت نہیں ہوسکے جب کہ مصباح الحق، ثقلین مشتاق اور سرفراز احمد نے چیئرمین پی سی بی کو ٹی20 کی کپتانی شاداب خان کے نام کی حمایت کی تھی۔ 
بعد ازاں پی سی بی چیئرمین نے مبینہ طور پر اجلاس کے شرکاء کو ہدایت کی کہ وہ وہاب ریاض سے ایک گھنٹے تک ملاقات کریں اور بتائیں کہ سلمان آغا یا شاداب خان (جو پلیئنگ الیون میں اپنی جگہ بنانے کیلئے جدوجہد کررہے تھے) کو کپتان کیوں مقرر کیا جائے۔ 
اجلاس میں سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض آل راؤنڈر سلمان آغا کے نام پر قائل کیا اور یوں ان کے نام پر اتقاق ہوا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات