Live Updates

اظہر محمود بنگلہ دیش سیریز کا حصہ کیوں نہیں تھے؟، حیران کُن وجہ سامنے آگئی

مائیک ہیسن مبینہ طور پر اپنے تعلقات کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچنگ سٹاف کیلئے لابنگ کررہے تھے : میڈیا رپورٹس

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 4 جون 2025 16:27

اظہر محمود بنگلہ دیش سیریز کا حصہ کیوں نہیں تھے؟، حیران کُن وجہ سامنے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 جون 2025ء ) قومی ٹیم کے سابق اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ ساتھ وابستگی کی وجہ ٹیم مینجمنٹ کے عہدے سے ہٹادیا گیا۔ 
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ قومی ٹیم کے ہیڈکوچ مائیک ہیسن مبینہ طور پر فرنچائز کے ساتھ اپنے تعلقات کی وجہ سے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچنگ اسٹاف کیلئے لابنگ کررہے تھے۔

 
اس صورتحال کے جواب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اظہر محمود کو فی الحال کوچنگ اسٹاف میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کے ساتھ، محمد یوسف بھی ٹیم مینجمنٹ میں جگہ حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں، دونوں کو پی سی بی نے بنگلادیش سیریز کے دوران سائیڈ لائن کردیا تھا۔

(جاری ہے)

 

رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ اظہر محمود کو کوچنگ سیٹ اَپ ہٹائے جانے کا مقصد مائیک ہیسن کو پیغام دینا ہے کہ وہ کوچنگ پر توجہ دیں اور غیر ضروری سیاست سے پرہیز کریں۔

 
مائیک ہیسن کی جانب سے ہیڈکوچ بننے کے بعد مبینہ طور پر اپنی پی ایس ایل فرنچائز کے کپتان شاداب خان کی واپسی اور کوچنگ سٹاف کے اراکان سمیت کئی عہدیداروں کو بورڈ میں لانے کی تجویز کو مسترد کردیا تھا۔ 
متعدد رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اظہر محمود اور محمد یوسف کی برطرفی کا براہ راست تعلق مائیک ہیسن کی لابنگ سے تھا۔ اس سے قبل اظہر پاکستان کے بولنگ کوچ رہ چکے ہیں اور انہوں نے ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے میں بھی دلچسپی ظاہر کی تھی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات