Live Updates

پی سی بی کا 40 کھلاڑیوں پر مشتمل پول تیار رکھنے کا منصوبہ

پول میں وائٹ اور ریڈ بال کرکٹ کے 40 کھلاڑی رکھنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے اور اس پول سے ہی وائٹ اور ریڈ بال کی قومی ٹیم کی بنچ اسٹرنتھ تیار کی جائے گی،ذرائع

بدھ 4 جون 2025 14:58

پی سی بی کا 40 کھلاڑیوں پر مشتمل پول تیار رکھنے کا منصوبہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کی مکمل جائزہ رپورٹ تیار کرنے کے بعد کھلاڑیوں کا ایک پول تیار رکھنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پول میں وائٹ اور ریڈ بال کرکٹ کے 40 کھلاڑی رکھنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے اور اس پول سے ہی وائٹ اور ریڈ بال کی قومی ٹیم کی بنچ اسٹرنتھ تیار کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ایمرجنگ اور پاکستان شاہینز کے لیے اسی پول سے کھلاڑیوں کا انتخاب ہو گا۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن دیگر کوچز کے ہمراہ جائزہ رپورٹ تیار کر رہے ہیں اور مکمل جائزہ رپورٹ کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پول کے کھلاڑیوں پر کام کیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں کھلاڑیوں کی جائزہ رپورٹ تیار کرنے کے لیے 22 کھلاڑیوں کو بلایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وائٹ بال کے مزید اور ریڈ بال کرکٹرز کو بھی جائزہ رپورٹ کے لیے بلایا جائے گا اور جائزہ رپورٹ کی روشنی میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیوں پر کام کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ اس کا مقصد قومی ٹیموں کے لیے بیک اپ کھلاڑیوں کو ہر وقت تیار رکھنا ہے اور قومی ٹیموں میں شامل کھلاڑیوں کی جائزہ رپورٹ کی روشنی میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کام ہو گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات