بھارت، بنگلورو میں آئی پی ایل کی جیت کے جشن میں بھگدڑ مچنے سے متعدد افراد ہلاک

بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 4 جون 2025 17:41

بھارت، بنگلورو میں آئی پی ایل کی جیت کے جشن میں بھگدڑ مچنے سے متعدد ..
بنگلورو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 جون 2025ء ) بھارت کے شہر بنگلورو میں آئی پی ایل جیت کے جشن میں بھگدڑ مچنے سے متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔ 
بھارتی میڈیا کے مطابق شائقین آئی پی ایل میں رائل چیلنجر بنگلورو کی فتح کا جشن منانے کیلئے جمع تھے کہ اچانک بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔ 
بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔

 
 
واضح رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 18 ویں ایڈیشن میں ویرات کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور نے پہلی بار ٹرافی اپنے نام کی۔ 
فائنل میچ میں بنگلور کی ٹیم نے پنجاب کنگز کو چھ رنز سے شکست دے دی ۔ 
نریندر مودی سٹیڈیم احمد آباد میں کھیلے گئے میچ میں بنگلور کی ظرف سے دیے گئے 191 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پنجاب کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز ہی بنا پائی۔

(جاری ہے)

 
ابتدائی طور پر پنجاب کی ٹیم نے اچھا پرفارم کیا لیکن بنگلور کے باؤلرز نے بھی ہمت نہ ہاری اور یکطرفہ نظر آنے والے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ 
پنجاب کی طرف سے ششانک سنگھ 61 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جب کہ جوس انگلس نے 39 رنز بنائے۔ 
سب سے زیادہ امیدیں جس کھلاڑی سے تھیں وہ کپتان شریاس ایئر تھے لیکن وہ صرف ایک رن ہی بنا پائے۔ 
بنگلور کی طرف سے بھوونیشور کمار اور کرنال پانڈیا نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں ۔