
خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف) آمنے سامنے،کرپشن الزامات کی بوچھاڑ
مشیر حکومت کوہستان سکینڈل کی تفصیلات قوم کے سامنے لائی جائے،جے یو آئی (ف)
پیر 2 جون 2025 21:49
(جاری ہے)
جے یو آئی کے ترجمان عبدالجلیل جان کے مطابق بیرسٹر سیف 12 سالہ کرپشن نگران حکومت کے کھاتے میں ڈال کر قوم کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں انہوں نے کہا کوہستان سکینڈل پر بیرسٹر سیف وہ چیک پیش کریں جو وزارت خزانہ سے تیمور جھگڑا کی وزارت کے دوران جاری ہوئے تھے بیرسٹر سیف علی کی پریس کانفرنس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوسروں کو چور چور کہنے والوں بڑی چوری پکڑی گئی ایک لاکھ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھروں اور صوبہ میں دودھ اور شہد کی نہریں بچھانے والوں کی پوری جماعت کرپشن کے سکینڈلز میں ملوث ہے انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی مالم جبہ بلین ٹریز گندم سکینڈل صحت کارڈ غبن کے بعد کوہستان سکینڈل نے تحریک انصاف کا پردہ چاک کردیا ہے انہوں نے کہا کہ خود حکمران جماعت کے وزرا ایم پی اے انکشافات کرکے قوم کو بیر سٹر سیف کی پارٹی کے کرپشن کی کہانیوں سے آگاہ کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ سپیکر صوبائی اسمبلی کی صدارت میں کوہستان سکینڈل پر ہونے والی براہ راست سماعت میں انکشاف کیا گیا کہ یہ چالیس ارب نہیں بلکہ دوسو ارب تک کرپشن ہوئی ہے اور تحریک انصاف کے دور میں ہوئی ہے بیرسٹر سیف جے یوآئی یا دیگر جماعتوں پر ملبہ پھینک کر اپنی چوری چھپا نہیں سکتے بیرسٹرسیف پریس کانفرنس کرنے کی بجائے کوہستان سکینڈل کے حوالہ سے کمیٹی میں پیش ہوکر ثبوت پیش کریں انہوں نے کہا قومی خزانے سے دھرنے کرنے والوں نے آٹھ کروڑ پنجاب ہائی کورٹ بار کو جاری کرکے صوبہ کے عوام کے ساتھ زیادتی کی ہے بیر سٹر سیف انتظار کریں بہت جلد ان کی پارٹی کی دیگر چوریاں بھی سامنے ارہی ہیں۔
۔۔ اعجاز خان)مزید قومی خبریں
-
بھارت کی دوغلی سفارتکاری، شنگھائی تعاون کانفرنس میں ایران کا ساتھ دینے سے انکار
-
وزیر اعلیٰ پنجاب کا صنعتی اور مائنز ورکرز کے بچوں کیلئے اعلی تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم کا اعلان
-
راولپنڈی میں پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلاء کیخلاف مقدمہ درج
-
ایران اسرائیل کشیدگی، صرف 2 دن میں دنیا بھر کی 6 ہزار پروازیں منسوخ
-
وفاق نے تمام ترقیاتی منصوبے سندھ کو واپس نہ کیے تو پیپلزپارٹی بجٹ کی حمایت نہیں کرے گی، مراد علی شاہ
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق کمیٹی تشکیل، کمیٹی ہفتہ وار بنیاد پر اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی
-
وفاق نے خیبر پختونخوا کو ترقیاتی بجٹ میں یکسر طور پر نظر انداز کیا ہے،مزمل اسلم
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے‘حافظ نعیم الرحمن
-
وفاقی وزیر صحت کا میڈیکل ڈیوائسز کی مقامی تیاری پر زورامپورٹ پر انحصار ختم
-
خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کا کردارقابلِ ستائش ہے، مریم نواز
-
ہم سب ملکر پاکستان کو ہر قسم کے بحران سے نکالیں گے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، دانیال چوہدری
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیر خارجہ ملائیشیا محمد بن حاجی حسن کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.