Live Updates

ترقیاتی بجٹ میں رواں سال کے مقابلے 100 ارب کی کٹوتی تشویشناک ہے، عاطف اکرام شیخ

پیر 2 جون 2025 22:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2025ء) صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ترقیاتی بجٹ میں رواں سال کے مقابلے 100ارب کی کٹوتی تشویشناک ہے، معاشی بحالی کا سفر جاری رکھنے کیلئے وفاقی اور صوبائی ترقیاتی بجٹ میں اضافہ ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے پی ایس ڈی پی بجٹ میں کٹوتی پر اہم بیان میں کہا کہ ترقیاتی بجٹ میں رواں سال کے مقابلے 100ارب کی کٹوتی تشویشناک ہے، آئندہ مالی سال میں 1500ارب روپے ترقیاتی بجٹ رکھے جانے کی توقع تھی، معاشی بحالی کا سفر جاری رکھنے کیلئے وفاقی اور صوبائی ترقیاتی بجٹ میں اضافہ ناگزیر ہے۔

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان کو پائیدار معاشی بنیاد فراہم کرنے کیلئے انفراسٹرکچر کی بہتری ناگزیر ہے۔ صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ مقامی پیداوار میں اضافے،روزگار کی فراہمی کیلئے ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کیا جانا چاہیے، بزنس کمیونٹی کو حکومتی مشکلات کا اندازہ ہے مگر ترقیاتی بجٹ میں اضافہ ممکن ہے، حکومت دفاع،تعلیم اور صحت کے شعبوں کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافے کو یقینی بنائے،عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ حکومت بجٹ میں انڈسٹری کو ریلیف، تاجروں اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات