قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب

پیر 2 جون 2025 22:56

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب ہوئی، جس میں سینئر انتظامی و تدریسی عملہ کے اراکین، فیکلٹی ارکان اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اس مو قع پر مہمان خصوصی وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ طلبہ ہمارے ادارے کا فخر ہیں اور ان کی محنت و لگن دیگر طلبہ کے لیے ایک روشن مثال ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیمی کارکردگی کو برقرار رکھیں اور مستقبل میں اپنی بہتریں صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملک و قوم کے لیے باعث فخر بنیں، بعد ازاں اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں ریفنڈ چیکس دیئے گئے ، طلبہ نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور اپنی تعلیمی سفر کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ تقریب قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے لیے تعلیمی کامیابیوں کو فروغ دینے اور طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :