سرکاری اسکول فنڈز میں گھپلوں اور جعلی انرولمنٹ کا انکشاف

نااہلی، کرپشن یا جعلی انرولمنٹ ثابت ہونے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی محکمہ تعلیم نے انسپکشن کیلئے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں 40 کمیٹیاں بنا دیں،حکام

جمعہ 15 اگست 2025 21:53

سرکاری اسکول فنڈز میں گھپلوں اور جعلی انرولمنٹ کا انکشاف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2025ء)سرکاری سکولوں کے فنڈز میں گھپلوں اور جعلی انرولمنٹ کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اسکولوں کی انسپکشن کے لیے 40 کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔ ضلع لاہور کی انسپکشن کے لیے ایڈیشنل ڈائریکٹر نوید اسلم، ڈویژنل ڈائریکٹر طلعت محمود اور سیکشن آفیسر فائزہ ارشاد کو شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ کے مطابق، یہ کمیٹیاں پیف اور پیماء کے اسکولوں کا بھی معائنہ کریں گی، جبکہ اسکول کونسل، نان سیلری بجٹ، میٹرک رزلٹ اور اساتذہ و طلبا کی تعداد کی بھی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ڈی ای اوز وزٹ، صفائی کی صورتحال اور خطرناک عمارتوں کا جائزہ بھی انسپکشن میں شامل ہوگا۔ دوران انسپکشن اگر نااہلی، کرپشن یا جعلی انرولمنٹ ثابت ہوئی تو ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :