منڈی مویشیاں میں صفائی کے انتظامات پر کڑی نظر رکھی جائے، ڈپٹی کمشنر

پیر 2 جون 2025 22:56

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے پیر کے روزچک نورنگ منڈی مویشی منڈی میں لائے جانے والے جانوروں کی ویکسی نیشن، صفائی،جانوروں کی خرید وفروخت کے سلسلہ میں آنے والے لوگوں کے لئے سایہ، پینے کے صاف پانی اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چکوال ذیشان شریف قیصرانی و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر چکوال کو ہدایت کی کہ کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کی انتظامیہ سے قریبی رابطہ کے تحت منڈی کے انتظامی امور و سہولیات خصوصاََ لائیو سٹاک ویکسی نیشن، پینے کے صاف پانی، فروخت کے لئے لائے جانے والے تمام جانوروں کی منڈی کے احاطہ کے اندر موجودگی اور صفائی کے انتظامات پر کڑی نظر رکھی جائے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی اپنے جانور منڈی سے باہر روڈ پر کھڑے نہ کرے تاکہ ٹریفک کی روانی نہ متاثر ہو۔ انہوں نے کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ منڈی میں انٹری فیس کے مقررہ نرخوں پر عملدرآمد اور وصولی کے عمل کو وضع کردہ طریق کار کے مطابق بنایا جائی۔\378

متعلقہ عنوان :