چیف منسٹر پنجاب سمر گیمز 2025 ،انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی ٹورنامنٹ میں راولپنڈی کی ٹیم نے ٹائٹل جیت لیا

پیر 2 جون 2025 20:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) چیف منسٹر پنجاب سمر گیمز 2025 کے سلسلے میں ہونے والے انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی ٹورنامنٹ میں ضلع راولپنڈی کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل جیت لیا۔

(جاری ہے)

یہ دلچسپ مقابلے سوار محمد حسین شہید اسپورٹس اسٹیڈیم گوجر خان میں منعقد ہوئے۔ راولپنڈی نے پہلے میچ میں چکوال کی ٹیم کو 28 کے مقابلے میں 40 پوائنٹس سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں اٹک کے خلاف 24 کے مقابلے میں 40 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔ راولپنڈی کی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل پیش کیا اور مداحوں سے خوب داد سمیٹی۔

متعلقہ عنوان :