قیم جماعت اسلامی سندھ کی کامیاب و تاریخی ’’اسرائیل-انڈیا مردہ باد ‘‘جلسہ عام کے انعقاد پر امیر صوبہ سمیت پوری ٹیم کو مبارکباد

پیر 2 جون 2025 20:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری محمد یوسف نے کوہ نور چوک حیدرآباد میں کامیاب عظیم الشان وتاریخی ’’اسرائیل-انڈیا مردھ باد جلسہ عام‘‘ کے انعقاد پر امیر صوبہ سندھ کاشف سعید شیخ سمیت ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج ایک بیان مین کہا کہ بڑی تعداد میں مرد وخواتین بچوں وبزرگوں کی جلسہ عام میں شرکت سے واضح ہوگیا کہ حکمران بھلے غیروں کے غلام بنے رہیں مگر پاکستانی عوام کے دل اپنے مظلوم فلسطینیون اور کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

انہون نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جماعت اسلامی فلسطین اور کشمیر کی آزادی تک جدوجہد اور حمایت جاری رکھے گی۔ محمد یوسف نے جماعت اسلامی حیدرآباد کی قیادت اور کارکنان کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کوششوں کو سراہا جنہوں نے دن رات ایک کرکے بہترین انتظامات کرکے جلسہ عام کی کامیابی میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔