مہمند ،ریسکیو 1122نے گزشتہ ماہ 343ایمرجنسیزمیں رسپانس دیا

72مریضوں کو مزید علاج کیلئے دوسرے ضلعوں میں منتقل کیا گیا، کارکردگی رپورٹ جاری

پیر 2 جون 2025 21:00

غلنئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)مہمند ریسکیو 1122نے گزشتہ ماہ 343ایمرجنسیزمیں رسپانس دیا،72مریضوں کو مزید علاج کیلئے دوسرے ضلعوں میں منتقل کیا گیا۔مہمند پریس کلب میں ریسکیو 1122کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر خالق داد نے ایچ ایس آئی حیدر حیات ،ٹرئینگ وینگ کی انچارج ساجد اللہ اور ریسکیو مہمند کی ضلعی میڈیا کوآرڈینیٹر عبداللہ مہمند کے ہمراہ ماہانہ ریسکیو مہمند کی کارکردگی کے حوالے سے میڈیا کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122مہمند نے مئی 2025میں 343ایمرجنسی میں رسپانس دیا ۔

جن میں میڈیکل رسپانس 272,روڈ 41،پانی میں ڈوبنے کی 3,آگ لگنے کی 6, فائرنگ کے 4،دھماکہ 1،حادثات سمیت مختلف 15واقعات فوری رسپانس، جبکہ 332افراد کو طبی امداد فراہم کیا ۔

(جاری ہے)

ڈی ای او انجنیئر خالق داد نے مزید پریس بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ ماہ کے دوران ریسکیو کو ٹوٹل 5686کالز موصول جن 2837فیک کالز شامل ہیں۔انہوں نے مہمند عوام سے اپیل کی۔کہ ریسکیو مہمند ایمرجنسی ڈیسک کو ایمرجنسی کے علاہ کال نہ کریں۔

کیونکہ ہوسکتا ہے کہ لائن مصروف ہونے کے دوران کسی کو امداد کی کال ضائع ہو سکے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ضلع مہمند میں بار بار موبائل سیگنلز بند ہونے اور بعض علاقوں موبائل سروس کے فقدان سے مشکلات درپیش ہیں ۔پریس بریفنگ کے دوران انجینئر خالق داد نے بتایا کہ 72مریضوں کو بہتر علاج کے لیے ضلع سے باہر دوسرے ہسپتالوں کو بھی منتقل کیا گیا ہے۔

جبکہ مریض ضلع سے باہر منتقلی کے دوران ضلع میں ایمرجنسی صورت میں مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔جبکہ ریسکیو میڈیکل ،اگ،پانی میں ڈوبنے ،روڈ حادثہ اور مریض کو ہسپتال منتقلی کو ترجیح دیتے ہیں ۔ڈی ای او انجینئرخالق داد نے بتایا کہ ریسکیو مہمند کوشش کررہے ہیں ۔کہ ذیادہ سے ذیادہ رضاکاروں کو فرسٹ ایڈ ٹرینگ دیکر تاکہ معمولی حادثہ پر مقامی سطح پر قابو پاسکے۔انہوں نے طلبہ اور فلاحی وسماجی شخصیات کو ریسکیو کے رضاکار حصہ بننے کی اپیل کی ۔