
غزہ: حصول امداد کی کوشش میں ہلاکتوں کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ
یو این
پیر 2 جون 2025
23:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 02 جون 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے غزہ میں امداد کے حصول کی کوشش میں درجنوں شہریوں کے ہلاک و زخمی ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوراک کے حصول میں زندگیاں داؤ پر لگنا کسی طور قابل قبول نہیں۔
ایک بیان میں سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات کی فوری اور غیرجانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں اور ان کے ذمہ داروں کا محاسبہ یقینی بنایا جانا چاہیے۔
انہوں نے واضح کیا ہے کہ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت اسرائیل کی واضح ذمہ داری ہے کہ وہ غزہ میں انسانی امداد فراہم کرنے کی اجازت دے اور اس میں سہولت فراہم کرے۔
(جاری ہے)
سیکرٹری جنرل نے اسرائیلی حکام سے کہا ہے کہ وہ امدادی اصولوں کا مکمل احترام کرتے ہوئے اقوام متحدہ کو غزہ میں محفوظ طریقے سے کام کرنے کی اجازت دیں۔ غزہ میں فوری طور پر پائیدار جنگ بندی عمل میں آنی چاہیے اور یرغمالیوں کو بلاتاخیر اور غیرمشروط رہا کیا جانا چاہیے۔
تمام لوگوں کا تحفط یقینی بنانے کا یہی واحد طریقہ ہے اور اس تنازع کا کوئی عسکری حل نہیں۔'امداد پر پابندیاں مضبوط کرنے کا منصوبہ'
امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے تصدیق کی ہے کہ غزہ میں امداد تقسیم کرنے کے لیے عسکری انداز کا اسرائیلی منصوبہ لوگوں کی بڑے پیمانے پر ضروریات کو پورا نہیں کر سکتا۔
مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں 'اوچا' کے سربراہ جوناتھن وٹل کا کہنا ہے کہ اس منصوبے پر عملدرآمد کے لیے امریکہ کی حمایت سے قائم کیا جانے والا ادارہ 'غزہ امدادی فاؤنڈیشن' آغاز سے ہی امداد کی فراہمی پر اسرائیل کی پابندیوں کو تقویت دے رہا ہے۔
سیکرٹری جنرل بھی کہہ چکے ہیں کہ اقوام متحدہ غزہ میں امداد کی تقسیم کے کسی ایسے منصوبے کا حصہ نہیں بنے گا جس میں بین الاقوامی قانون اور انسانیت، غیرجانبداری اور آزادی کے اصولوں کا پاس نہ کیا گیا ہو۔
مزید اہم خبریں
-
پاکستان: پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان شہریوں کی یکم ستمبر سے ملک بدری
-
ملک ریاض کا بحریہ ٹان کی بندش کا عندیہ، مسائل حل کیلئے مذاکرات کی پیشکش
-
بیروزگاری، معاشی عدم استحکام‘ 6 ماہ میں ساڑھے 3 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑگئے
-
لاہور کے علاقے شاہدرہ میں کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق
-
پاکستان کا غزہ میں فوری جنگ بندی اور امداد کی بحالی کا مطالبہ
-
آدھی بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لیکر شہریت لینے کی تیاری کر رہی ہے‘‘ خواجہ آصف
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں‘ ڈی جی آئی ایس پی آر
-
پرتگال میں پراپرٹیز لینے والوں میں سول ملٹری بیوروکریسی کے نام زبان زدِ عام ہیں، فواد چوہدری
-
لبنان کا رواں برس ہی حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا منصوبہ
-
وطنِ عزیز کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی، وزیردفاع کا انکشاف
-
اس بار ہمارا آغاز بھارت کے اندر گہرائی سے حملہ کرنے سے ہوگا، ترجمان پاک فوج کا دوٹوک جواب
-
فیلڈ مارشل کے صدر بننے کی باتیں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.