
یمن: حوثیوں سے سفارتکاروں اور یو این اہلکاروں کی فوری رہائی کا مطالبہ
یو این
منگل 3 جون 2025
03:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 03 جون 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے یمن میں حوثیوں (انصاراللہ) کے زیر حراست اقوام متحدہ، این جی اوز، سول سوسائٹی کے اداروں اور سفارت خانوں کے اہلکاروں کی فوری اور غیرمشروط رہائی کے مطالبے کو دہرایا ہے۔
رواں ماہ ان میں درجنوں افراد کی ناجائز حراست کو ایک سال مکمل ہو جائے گا۔ سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) کے ایک اہلکار کی دوران قید موت واقع ہو چکی ہے۔
حوثیوں نے تاحال اس افسوسناک سانحے کی کوئی وضاحت پیش نہیں کی۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کی فوری، شفاف اور مفصل تحقیقات کی جائیں اور اہلکار کی موت کے ذمہ داروں کا محاسبہ یقینی بنایا جائے۔
(جاری ہے)
قیام امن کی کوششوں کا نقصان
سیکرٹری جنرل نے واضح کیا ہے کہ لوگوں کی بھلائی کے لیے اپنی ذمہ داریاں انجام دینے والے امدادی شراکت داروں کو گرفتار یا قید کرنے کی ممانعت ہے۔ یمن میں ان گرفتاریوں سے اقوام متحدہ کے کام کی صلاحیت متاثر ہوئی ہے اور امن کی راہ نکالنے کے لیے ثالثی کی کوششوں کو نقصان پہنچا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جمعے کو عید الاضحیٰ دوسروں سے اظہار ہمدردی کا موقع ہے اور اس کی مناسبت سے حوثیوں کو ناجائز طور پر قید تمام لوگوں کو فوری رہا کرنا چاہیے تاکہ ان کے خاندانوں کی ابتلا کا خاتمہ ہو سکے۔
بصورت دیگر متواتر دوسرے سال ان کی عید اپنے عزیزوں کے بغیر گزرے گی۔بھلایا نہیں گیا
انہوں نے 2021 اور 2023 سے حراست میں لیے گئے اہلکاروں اور رواں ماہ جنوری میں گرفتار کیے جانے والوں سمیت سبھی کی رہائی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان لوگوں کو بھلایا نہیں گیا اور اقوام متحدہ ان کی محفوظ اور فوری رہائی یقینی بنانے کے لیے ہرممکن ذرائع سے کام لیتا رہے گا۔
انہوں نے اس معاملے میں بین الاقوامی شراکت داروں، این جی اوز اور ان تمام لوگوں کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے رکن ممالک سے کہا ہے کہ وہ گرفتار اہلکاروں سے یکجہتی کا اظہار کریں اور ان کی رہائی کے لیے کوششوں میں تیزی لائیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سندھ کی چمڑے کی صنعت تباہی سے بچنے کے لیے مراعات کی طلبگار ہے. ویلتھ پاک
-
تحریک انصاف کے راہنماﺅں نے نااہلی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
پی آئی اے میں جعلی ڈگری پر ملازمت سے برطرفی کے معاملے پر سندھ ہائی کورٹ کا حکم امتناع ختم
-
معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کے خاموشی سے نکاح کرنے کی اطلاعات
-
سرکاری ملازم کو باقاعدہ انکوائری کیے بغیر ملازمت سے برخاست کرنے کی سزا نہیں دی جا سکتی. سپریم کورٹ
-
پی ٹی آئی راہنما سینیٹر اعظم سواتی کو پشاور ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک لیا گیا
-
پاکستان کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں جائیدادیں خرید چکی ہے.خواجہ آصف
-
لسیکو کی جانب سے اووربلنگ کا سلسلہ جاری ‘صارفین کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکہ
-
بیروزگاری، معاشی عدم استحکام، کم تنخواہیں؛ 6 ماہ میں ساڑھے 3 لاکھ افراد کے ملک چھوڑنے کا انکشاف
-
جاپان میں ہیروشیما اور ناگاساکی کے ’درد‘ کی اگلی نسل تک منتقلی کی مہم
-
بنگلہ دیش میں اگلے سال فروری میں انتخابات ہوں گے
-
پارلیمنٹ ہاؤس میں ارکان اسمبلی کے کھانے سے کاکروچ نکل آئے، ویڈیو وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.