زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں مجموعی طور پر 2.640 ارب ڈالر کا اضافہ

منگل 3 جون 2025 17:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 2.640 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پر زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 13.997 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 9.390 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.607 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

23 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 16.637 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 11.516 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 5.121 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ۔ جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر 2.126 ارب ڈالر اور بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 514 ملین ڈالر کااضافہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :