
سائبر کرائمز کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی، سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کا مؤثر استعمال ضروری ہے، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
منگل 3 جون 2025 17:51

(جاری ہے)
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ این سی سی آئی اے کی ہیلپ لائن مکمل فعال ہے، شہری سائبر کرائم سے متعلق شکایت پر 1799 پر کال کر سکتے ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے متعلقہ افسران کو سائبر کرائمز سے متعلق شکایات کے جلد ازالے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیفشل انٹیلی جنس کے دور میں این سی سی آئی اے جیسے اداروں کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ موجودہ جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے این سی سی آئی اے کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، سائبر کرائمز کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی، سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کا مؤثر استعمال ضروری ہے، بلاشبہ یہ ایک نیا ادارہ ہے، دن رات محنت کرکے اس ایجنسی کو موثر ترین بنانا ہے، ادارے کے لیے نہ صرف باصلاحیت عملے کی خدمات حاصل کرنا ہوں گی بلکہ انہیں تمام ضروری سہولتیں بھی دینا ہوں گی۔ وزیر داخلہ نے این سی سی آئی اے ہیڈکوارٹر کی عمارت کی اپ گریڈیشن کا پلان طلب کر لیا ہے اور سٹاف کی کمی پورا کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیر داخلہ نے این سی سی آئی اے کے نئے لوگو اور جھنڈے کی منظوری بھی دی۔ انہوں نے این سی سی آئی اے کے تحت نیشنل سائبر سکاؤٹس پروگرام کو دوبارہ بحال کرنے کی بھی منظوری دی اور کہا کہ اس پروگرام کے تحت سکولوں اور کالجوں کے طلباء و طالبات کو سائبر کرائمز سے متعلق آگاہی اور تربیت فراہم کی جائے گی۔ ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے وقار الدین سید نے ادارے کے امور پر وفاقی وزیر داخلہ کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ خرم آغا اور دیگر افسران بھی پر موجود تھےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پرامن جوہری توانائی کا حصول ایران کا حق، شہباز شریف
-
تحریک انصاف کا عمران خان کی گرفتاری کے خلاف 5 اگست کو یومِ سیاہ کا اعلان
-
سابق وزیراعظم عبدالقیوم نیازی کو حراست میں لے لیا گیا
-
ایرانی وفد کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب؛ دونوں ملکوں کا باہمی تجارت بڑھانے پر اتفاق
-
مسلمان تارکین وطن برطانیہ پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں، سروے
-
پاکستان دوسرا گھر ہے، اسرائیلی جارحیت کیخلاف حمایت پر دل سے شکر گزار ہیں، ایرانی صدر
-
ایرانی صدر کا دورہ؛ پاکستان اور ایران نے تاریخی معاہدوں پر دستخط کردیئے
-
سڈنی: فلسطین کے حق میں تاریخی مارچ، جولیان اسانج بھی شریک
-
حماس کی جاری کردہ ویڈیو: اسرائیلی یرغمالی اپنی قبر کھودنے پر مجبور
-
چائے کی سرزمین نیپال میں اب کافی کلچر عروج پر
-
مغربی ممالک کے دباؤ پر حکومت نے عمران خان کو کسی خلیجی ملک بھیجنے کی آفر کی، وزیرمملکت کا دعویٰ
-
نوعمرلڑکیوں میں سروائیکل کینسرکی ویکسینیشن کیوں ضروری ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.