سرگودھا، قربانی کے جانور وں کے فضلہ جات کو مناسب طریقے سے ڈمپ کرنے کی ہدایت

منگل 3 جون 2025 14:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے تمام ذمہ داران کو ہدایت کی گئی ہے کہ قربانی کے جانور ذبح ہونے کے فوری بعد فضلہ جات کو صاف کیا جائے اور انہیں مقررہ جگہ پر ڈمپ کیا جائے تاکہ فضلے کی وجہ سے گندگی نہ پھیلے۔

(جاری ہے)

اسی طرح شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ جانوروں کی بقیہ جات کھلی جگہوں پر پھینکنے کی بجائے اسے دفن کریں تاکہ ان پر آنے والے پرندے جہازوں کے نقصان کا موجب نہ بنیں اکثر دیکھا گیا ہے کہ لوگ قربانی کے جانوروں کا فضلاء کھلے مقامات پر پھینک دیتے ہیں جس سے پرندوں کی بڑی تعداد ان پر آتی ہے جو جہازوں کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے اسی طرح سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عملہ سے کہا گیا ہے کہ وہ فضلاء جات کو کھلے عام پھینکنے کی بجائے انہیں بھی زمین میں دفن کریں۔

متعلقہ عنوان :