وزیراعلیٰ سندھ کا عیدالاضحیٰ کے موقع پر قیدیوں کے لیے 120 دن کی معافی کا اعلان

جمعہ 6 جون 2025 11:45

وزیراعلیٰ سندھ کا عیدالاضحیٰ کے موقع پر قیدیوں کے لیے 120 دن کی  معافی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قیدیوں کے لیے 120 دن کی خصوصی معافی کا اعلان کیا ہے،عام قیدیوں کو 120 دن کی خصوصی معافی دی جائے گی جبکہ قتل، دہشتگردی، ریپ، اغوا اور مالی بدعنوانی میں ملوث قیدی معافی کے اہل نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ معافی کا اطلاق صرف عام سزا یافتہ قیدیوں پر ہوگا، سزائے موت کے قیدی شامل نہیں ہے،منشیات، فارن ایکٹ، جاسوسی اور مالی بے ضابطگیوں میں سزا یافتہ قیدیوں پر بھی اطلاق نہیں ہوگا۔ترجمان وزیراعلی سندھ نے بتایا ہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے قیدیوں کے لئے 120 دنوں کی معافی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

متعلقہ عنوان :