Live Updates

خطے کا مستقل امن کشمیر کا مسئلہ حل کرنے سے جڑا ہوا ہی: راجہ پرویز اشرف

جمعرات 5 جون 2025 22:34

خطے کا مستقل امن کشمیر کا مسئلہ حل کرنے سے جڑا ہوا ہی: راجہ پرویز اشرف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2025ء) سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے چیئرمین بلاول بھٹو کی سفارتی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی دعوت پر بھارت مذاکرات کی ٹیبل پر آئے،چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے بین الاقوامی فورمز پر پانی،کشمیر اور دہشت گردی کے ایشوز اٹھائے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ خطے کا مستقل امن کشمیر کا مسئلہ حل کرنے سے جڑا ہوا ہے،جنوبی ایشیاء کے امن کو مودی سرکار کی ہٹ دھرمی کی نذر نہیں کیا جا سکتا۔راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کے بیانات شکست خوردہ شخص کی عکاسی کر رھے ھیں مگر ہم امن چاہتے ہیں،پاک بھارت مسائل کا واحد حل بات چیت ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات