Live Updates

ریل اور روڈ کے ذریعے وسطی ایشیائی ممالک اور یورپ و روس تک رسائی گیم چینجز ہے، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی قزاخستان کے سفیر یرزہان کستافن سے گفتگو

جمعرات 5 جون 2025 22:47

ریل اور روڈ کے ذریعے وسطی ایشیائی ممالک اور یورپ و روس تک رسائی گیم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ریل اور روڈ کے ذریعے وسطی ایشیائی ممالک اور یورپ و روس تک رسائی گیم چینجز ہے، اکنامک گروتھ کیلئے ذرائع مواصلات میں بہتری لانا چاہتے ہیں اور اس ضمن میں مختلف ممالک سے با مقصد بات چیت جاری ہے۔ اس امر کا اظہار انہوں نے قزاخستان کے سفیر یرزہان کستافن سے گفتگو میں کیا جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی۔

قزاخستان کے سفیر اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کے مابین ملاقات میں حالیہ ای سی او اجلاس سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور دو طرفہ تعاون پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیاء کے اہم ممالک کے مابین باہمی شراکت داری کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے، پاکستان ہر عالمی فورم پر متحرک کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے اور انشاء اللہ آنے والے دنوں میں پاکستان کی معیشت اور مالیاتی حیثیت کے مزید روشن امکانات ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان میں قزاخستان کے سفیر یرزہان کستافن نے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور پوری پاکستانی قوم کو بھارت سے حالیہ جنگ میں کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو عالم اسلام میں نمایاں مقام حاصل ہے اور ہم سب اس کے لئے دعا گو رہتے ہیں۔یرزہان کستافن نے عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ملک کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات