اسرائیل دنیا کا سب سے بڑا قاتل ہے،ثروت اعجاز قادری

جمعرات 5 جون 2025 22:49

اسرائیل دنیا کا سب سے بڑا قاتل ہے،ثروت اعجاز قادری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)اسرائیل کی دہشت گردی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے نہتے معصوم مظلوم فلسطینیوں کو زمینی فضائی حملوں کے ذریعے شہید کیا جا رہا ہے۔اسرائیل کی ظلم و بربریت تمام حدیں کراس کر چکی ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینیئر محمد ثروت اعجاز قادری نے اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ اسرائیل دنیا کا سب سے بڑا قاتل ہے۔ہزاروں فلسطینیوں کو اسرائیل شہید کر چکا ہے۔عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں اپنی آنکھوں پر پٹی باندھے بیٹھی ہیں۔ایسا لگ رہا ہے جیسے اقوام متحدہ اور او آئی سی بھی اسرائیل کے اشاروں پر چل رہا ہے۔مظلوم فلسطینیوں کی داد رسی کے لیے تمام امت مسلمہ کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

صہیونی فورسز نہتے فلسطینیوں پر حملے کر رہی ہے۔اسرائیل نے زمینی فضائی حملے کر کے فلسطینی آبادیوں کو تباہ و برباد کر دیا ہے۔ثروت اعجاز قادری تو ہم مزید کہنا تھا کہ امداد کی تلاش میں نقل مکانی کرنے والے فلسطینیوں کو مارا جا رہا ہے۔غزہ میں نہ اسپتال محفوظ ہیں نہ ہی پناہ گزیروں کے کیمپ اسرائیل ہر جگہ فلسطینیوں کا قتل عام کر رہا ہے۔

امدادی سامان فلسطینیوں تک پہنچ نہیں پا رہا ہے جس کی وجہ سے بچے خواتین بزرگ فاقہ کشی کا شکار ہیں۔اسرائیل جہاں کہیں بھی فلسطینیوں کو دیکھتا ہے فوری طور پر ان کا قتل کا پروانہ جاری کر دیتا ہے۔اسپتالوں میں نہ ڈاکٹر ہیں نہ ادویات اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والوں کو کسی طرح کی کوئی طبی امداد کا انتظام نہیں ہے۔کب مسلم حکمرانوں کا ضمیر جاگے گا کب وہ اسرائیل کا ظلم کے لیے اٹھنے والا ہاتھ روکیں گے۔انسانی حقوق کی تنظیموں کے تمام قاعدے قانون صرف انہی کے لیے ہیں۔کفار تمام کے تمام ایک ہو چکے ہیں۔مسلمانوں کے خلاف کی جانے والی سازشیں غزہ سے شروع شروع ہو چکی ہیں۔کفار کا اب اگلا ہدف کون سا ہوگا اس سے پہلے کے بہت دیر ہو جائے ہم سب کو ایک ہونا پڑے گا۔