مسلم لیگ ن کے صوبائی جنرل سیکرٹری ایم این اے جمال شاہ کاکڑ کی حاجی میر علی نواز مری کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت

منگل 3 جون 2025 14:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) مسلم لیگ ن کے صوبائی جنرل سیکرٹری رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ وفد کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے رہنما حاجی میر علی نواز مری ،میر احمد نواز مری ،ڈاکٹر شیر عالم مری ،میر شیر افضل مری ،ڈاکٹر اصغر مری کی ہمشیرہ کے انتقال پر ان کے گھر بروری روڈ جا کر فاتحہ خوانی اور تعزیت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پارٹی کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے ممبر حیدر خان اچکزئی، میر عطاء اللہ محمد زئی ،شاکر محمد حسنی، محمد اشرف ساگر، نثار احمد خان اچکزئی ،طارق گل، یاسر بلوچ سمیت پارٹی کے دیگر رہنما موجود تھے۔