کامران لاشاری کی بطور ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی تعیناتی کے خلاف کیس کی سماعت 11جون تک ملتوی

منگل 3 جون 2025 15:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ بیوروکریٹ کامران لاشاری کی بطور ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی تعیناتی کے خلاف کیس میں درخواست گزار وکلاء کی عدم حاضری کے باعث کیس کی سماعت 11جون تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

جسٹس شجاعت علی خان نے شہری ضیا الدین شیخ کی درخواست پرسماعت کی، درخواست گزار وکیل پیش نہ ہوئے ،پنجاب حکومت کے لاء افسر نے کامران لاشاری ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوچکے ہیں ، درخواست میں پنجاب حکومت ، ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ،درخواست گزار نے کامران لاشاری کی تعیناتی کے خلاف 7اپریل 2022کو ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔