وائس چانسلر کے آئی یو نے جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کردیا

منگل 3 جون 2025 16:40

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی (کے آئی یو) پروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ نے گرلز ہاسٹل میں صاف کی فراہمی کیلئے جدیدشمسی توانائی سے چلنے والے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیاہے۔ منگل کو شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق اس منصوبے کی تنصیب میں معروف فلاحی ادارہ یلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ (ایچ ایچ آر ڈی)نے معاونت فراہم کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایچ ای ڈی کنسلٹنٹ ڈاکٹر آفاق احمد، ڈائریکٹر ورکس شبیر حسین، پرووسٹ ڈاکٹر قمر عباس، ڈپٹی پرووسٹ سلیمہ سلطان دیگر انتظامی افسران اور طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔ وائس چانسلر نے ایچ ایچ آر ڈی کے اس فلاحی اقدام کو سراہتے ہوئے اسے یونیورسٹی کی ترقی کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔پرووسٹ ڈاکٹر قمر عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرووسٹ آفس طلبہ کی فلاح و بہبود اور سہولیات کے فروغ کے لیے ہمیشہ کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :