جیکب آباد میں مسافر وین پر 11 ہزار وولٹیج کی تار گرنے سے 2 مسافر زخمی

منگل 3 جون 2025 17:15

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء) جیکب آباد میں مسافر وین پر 11 ہزار وولٹیج کی تار گرنے سے 2 مسافر زخمی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود بگھیو پل کے نزدیک کوئٹہ سے آنے والی مسافر وین پر 11 ہزار وولٹیج کی تار گرنے سے وین کی چھت پر بیٹھے دو افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا زخمیوں میں ایک شناخت گاؤں آدم خان پہنور کے رہائشی اسد علی پہنور کے طور پر ہوئی ہے جبکہ دوسرے زخمی کی شناخت نہیں ہوسکی تھی جس کو نازک حالت میں لاڑکانہ منتقل کردیا گیا ہے، سول اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے زخمی کئی گھنٹوں تک بنا طبی امداد کے تڑپتے رہے جس پر زخمی اسد علی کے ورثہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سول اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں آنے والے مریضوں کا علاج تک نہیں کیا جاتا انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسپتال کے کرپٹ عملے کے خلاف کاروائی کی جائے۔