خانیوال، ضلعی انتظامیہ تعلیمی اداروں کے انفراسٹرکچر میں بہتری کیلئے سرگرم ہے

منگل 3 جون 2025 17:20

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) ضلعی انتظامیہ تعلیمی اداروں کے انفراسٹرکچر میں بہتری کیلئے سرگرم ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خالد عباس سیال نے سکولوں کے معاملات میں بہتری لانے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار خانیوال پبلک سکول کالج میں گریجوایشن بلاک کا باؤنڈری وال کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر پرنسپل راشد سعید رانا سمیت سرکاری افسران، وکلا،اساتذہ،ممبران امن کمیٹی اور دیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

باؤنڈری وال کی تعمیر پر10لاکھ روپے لاگت آئے گی اور تعمیرا تی منصوبے کو تین ہفتے میں مکمل کر لیا جائے گا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خالد عباس سیال نے کہا باؤنڈری وال کے منصوبے کو بروقت مکمل کیا جائے،ضلعی انتظامیہ تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے کام کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم کے ساتھ اساتذہ اپنی ابلاغی صلاحیتیں بھی بروئے کار لائیں،طلباو طالبات تخلیقی سرگرمیوں میں دلچسبی لیں،اساتذہ طلبہ میں ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ بیدار کریں۔پرنسپل راشد سعید رانا نے کہا کہ کے پی ایس و یونیورسٹی میں بی ایس کلاسز کا آغاز ہو گیا ہے،یہ ادارہ تعلیمی لحاظ سے ملتان ڈویژن میں نمایاں حیثیت کا حامل ہے۔\378

متعلقہ عنوان :