
خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ مقدمہ سے بری ملزم پر منشیات کا مقدمہ ، 2ایس پیز کی ہائیکورٹ کو مطمئن نہ کرسکے
منگل 3 جون 2025 18:45

(جاری ہے)
وکیل صفائی نے جواب دیا کہ 23جولائی 2024ء کو تھانہ سندر نے مقدمہ درج کرکے جیل بھجوایا ۔
ایس پی انویسٹی گیشن سدرہ خان نے عدالت کو بتایا کہ دو مقدمات ہیں ، ملزم کے خلاف اغواء کے متعلق مقدمہ تھانہ سندر اور منشیات کا تھانہ سبزہ زار میں درج ہوا ،جو بی بی گرفتار ہوئی اس نے چودہ ملزمان کا انکشاف کیا ، 10کو شناخت پریڈ پر بھیجا گیا ، اس خاتون نے حسن رضا سمیت دیگر کو نامزد کیا ، ضمنی میں بھی لکھا ہے۔فاضل جج نے استفسار کیا کہ یہ موجودہ منشیات کی ایف آئی آر کس تاریخ کی ہے اور کس کے انکشاف پر درج ہوئی ،ایس پی انویسٹی گیشن سدرہ خان نے جواب دیا کہ 28جولائی دوہزار چوبیس کی ہے، آمنہ عروج کے انکشاف پر ملزم کو نامزد کیا گیا ۔جسٹس فاروق حیدر نے استفسار کیا کہ کہاں لکھا ہوا ہے کہ ملزم حسن رضا جیل میں بند ہے،تفتیشی افسر متعلقہ دستاویزات عدالت میں پیش نہ کرسکا ، فاضل عدالت نے تفتیشی افسر پر اظہار ناراضی کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو سمجھ آتی نہیں یا سمجھنا نیں چاہتے ، ایس پی صاحبہ کیا آپ کو عدالت کے سوالات کو سمجھ رہی ہیں یا آپ کو سمجھ نہیں آرہی ۔ ایس پی سدرہ خان نے جواب دیا کہ مجھے عدالت کے سوالات کی سمجھ آرہی ہے۔جسٹس فاروق حیدر نے ریمارکس دئیے کہ ریکارڈ مکمل کیوں پیش نہیں کیا گیا ،آپ کیا سمجھتے ہیں کہ عدالت کی آنکھوں میں دھول جھونک دیں گے ایسا نہیں ہو سکتا، پولیس کا کام لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہے مسائل نہیں ۔عدالت کے استفسار پر ایس پی سدرہ خان نے بتایا کہ اب منشیات کے مقدمہ کی تفتیش کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے پاس ہے،،عدالت نے ایس پی ، سی سی ڈی لاہور آفتاب پھروان کو مکمل ریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 11جون تک ملتوی کردی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ڈکی بھائی کے بعد این سی سی آئی اے نے چار یوٹیوبرز ،سوشل میڈیا انفلوئنسز کو بھی طلب کرلیا
-
یوٹیوبرڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 15ستمبر تک توسیع
-
بریڈ پٹ، واکین فینکس اور رونی مارا کی غزہ پر مبنی فلم ’دی وائس آف ہند رجب‘ میں بطور ایگزیکٹو پروڈیوسر شمولیت
-
جب ریکھا شادی کریں گی تو میں بھی شادی کروں گی ، اداکارہ نشو کی انوکھی شرط
-
نہ مجھے سچا پیار ہوا اور نہ کچھ ادھورا رہا، سلمان خان
-
کینسر میں مبتلا 28 سالہ ٹک ٹاک اسٹار نتاشا ایلن چل بسیں
-
ماریہ بی بڑی مشکل میں پڑگئیں ، سائبرکرائم ایجنسی میں طلب
-
بیٹنگ ایپ کیس ، یوٹیوبرڈکی بھائی کا مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
بھارتی اداکار رضا مراد کے انتقال کی خبر وائرل ،مداحوں تشویش میں مبتلا
-
ہالی ووڈ نے کلاسک فلم دی وزرڈ آف اوز کو جدید ٹیکنالوجی سے زندہ کر دیا
-
پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی صفِ اول کی اداکار خالدہ ریاست کی برسی 26اگست کومنائی جائیگی
-
معروف افسانہ نگار، نثرنگار و مصنف اشفاق احمد کی21ویں برسی 7ستمبر کومنائی جائیگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.