پنجاب حکومت کا لاہورمیٹرو بس سروس کی حالت زار کو بہتر کرنیکا فیصلہ

اربوں روپے کی لاگت سے اسٹیشنز کو شمسی توانائی پر منتقل اور اپ گریڈ کیا جائے گا

منگل 3 جون 2025 18:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء) پنجاب حکومت نے زبوں حالی کا شکار لاہور میٹرو بس ٹریک اور سٹیشنزکی مرمت و بحالی کا فیصلہ کیا ہے،اربوں روپے کی لاگت سے اسٹیشنز کو شمسی توانائی پرمنتقل اور اپ گریڈکیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دستاویزات کے مطابق2ارب10کروڑ50لاکھ کی لاگت سے 25سٹیشنزکی مرمت و بحالی کیجائے گی،1ارب 70 کروڑروپے کی لاگت سے تمام اسٹیشنز کو شمسی توانائی پرمنتقل کیاجائے گا،ڈیڑھ ارب کی لاگت سیٹریک کی بحالی کے کام مکمل کیے جائیں گے،پیڈسٹرین بریج،ٹکٹنگ بوتھ،پیلٹ فارم کی گرائنڈنگ اور پالشنگ کا کام کیا جائے گا ۔

وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پرنیسپاک نے سروے کر کے تخمینہ تیار کیا، گزشتہ دور حکومت میں عوامی منصوبے کو لاوارث چھوڑا گیا،پہلے بھی میٹرو ٹریک کی بحالی پر ڈیڑھ ارب لگایا ہے،آئندہ تمام میٹروبسوں کوبھی الیکٹرک بسوں میں منتقل کریں گے،گزشتہ دور حکومت میں عوامی منصوبے کو لاوارث چھوڑا گیا۔