دیمک فلم پریمیئر میں اداکاراوں کے جلوے،ویڈیوز اور تصاویر وائرل

منگل 3 جون 2025 20:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2025ء) آنے والی بلیک ہارر فلم دیمک کے پریمیئر میں مرکزی اداکارہ سونیا حسین سمیت دیگر اداکاراوں کی جانب سے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرنے کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئیں۔دیمک کا پریمیئر کراچی میں منعقد ہوا، جس میں فلم کی مرکزی کاسٹ جاوید شیخ، فیصل قریشی، سونیا حسین اور دیگر نے شرکت کی۔پریمیئر میں فلم کی ٹیم کے دیگر ارکان نے بھی شرکت کی جب کہ میڈیا اور شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

(جاری ہے)

فلم کے پریمیئر پر سجائے گئے ریڈ کارپٹ پر سونیا حسین، اشنا شاہ، زارا نور عباس اور یشمی گل سمیت دیگر اداکاراوں کی جانب سے جلوے بکھیرنے کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں اور صارفین نے ان کی تعریفیں بھی کیں۔جہاں زیادہ تر صارفین نے تمام اداکاراوں کے لباس اور فیشن سینس کی تعریفیں کیں، وہیں بعض افراد نے خصوصی طور پر سونیا حسین اور اشنا شاہ کے لباس کو قدرے بولڈ اور نامناسب بھی قرار دیا۔دیمک کے پریمیئر میں شریک ہونے والی شوبز شخصیات نے فلم کی کہانی کی تعریفیں کیں جب کہ عام افراد نے بھی فلم کو سراہا۔دیمک کو 6 جون کو عید سے ایک دن قبل ریلیز کیا جائے گا، اس کا مقابلہ ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لو گرو سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :