چین میں سوشل لاجسٹکس کی مجموعی رقم میں 5.6 فیصد کا بڑا اضافہ

چین کے لاجسٹک آپریشن نے مضبوط لچک اور ترقی نکا مظاہرہ کیا

منگل 3 جون 2025 21:06

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2025ء)چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے جاری سال کے پہلے چار مہینوں کے لئے لاجسٹک آپریشن کے اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے۔ منگل کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ اپریل میں ، چین کے لاجسٹک آپریشن نے بیرونی ندباؤ کا مقابلہ کرتے ہوئے مضبوط لچک اور ترقی نکا مظاہرہ کیا ، اور مجموعی طور پر مستحکم اور مثبت ترقی کے رجحان کو برقرار رکھاہے۔

رواں سال جنوری سے اپریل تک ملک میں سوشل لاجسٹکس کی مجموعی رقم 115.3 ٹریلین یوآن رہی جو نگذشتہ سال نکی اسی مدت کے مقابلے میں5.6 فیصد کا اضافہ ہے۔جنوری سے اپریل تک ، صنعتی لاجسٹکس کی مجموعی رقم میں گذشتہ سال کی نسبت 5.7 فیصد اضافہ ہوا۔ ان میں سے ، اپریل میں ، زیادہ تر صنعتوں اور مصنوعات کی لاجسٹکس کی طلب میں اضافہ برقرار رہا ، ن خاص طور پر سازوسامان مینوفیکچرنگ لاجسٹکس کی طلب کی ترقی کی شرح 9.8 فیصد نتک پہنچ گئی ، اور ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ سے متعلق لاجسٹکس کی طلب میں نپچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ن10 فیصد اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ جنوری سے اپریل تک ، اداروں ناور نشہریوں نکے مجموعی لاجسٹکس حجم میں سال بہ سال 5.9 فیصد اضافہ ہوا۔جنوری سے اپریل تک لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 4.4 ٹریلین یوآن رہی جو نپچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلیمیں ن4.7 فیصد کا اضافہ ہے۔

متعلقہ عنوان :