Live Updates

امریکہ ایران کے جوہری پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ اور اس کی ترقی سے متعلق فکر مند

ہم اب صرف ایران کے جوہری ہتھیارحاصل نہ کرنے کی شرط پر زور دے رہے ہیں، امریکی حکام

بدھ 4 جون 2025 14:43

امریکہ ایران کے جوہری پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ اور اس کی ترقی سے متعلق ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)امریکی حکام نے بتایا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور ان کی کابینہ کے ارکان ایران کے معاملے پر بات کرتے ہوئے سابق صدر جو بائیڈن کی پالیسی کے پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہیں۔عرب ٹی وی سے گفتگومیں انہوں نے کہا کہ تہران کے ساتھ کسی حل تک پہنچنے کے حوالے سے امریکی صدر کا لہجہ زیادہ پر امید ہو گیا ہے۔

ٹرمپ نے اور ان کی انتظامیہ کے ارکان نے بھی فوجی طاقت کے استعمال کی بار بار دھمکی کو نرم یا ترک کر دیا ہے اور امریکیوں نے اب صرف ایک شرط برقرار رکھی ہے اور وہ یہ ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنا چاہیے۔حکام نے مزید کہا ہے کہ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کی بیان بازی میں یہ تمام تبدیلی کسی اور وجہ سے نہیں ہے بلکہ موجودہ انتظامیہ میں بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ صدر روسی صدر پوتین سے شدید مایوسی اور یوکرین میں جنگ روکنے میں ناکامی کے بعد کوئی کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

صدر کی سوچ کے قریب ایک امریکی اہلکار نے کہا کہ ٹرمپ کچھ ایسا حاصل کرنا چاہتے ہیں جو ایک تاریخی کامیابی ہو اور ایرانی مسئلہ ایسا ہے جس سے امید ہے کہ وہ ٹرمپ کے لیے ایسی کامیابی لا سکتا ہے۔ امریکی اہلکار ، جس نے العربیہ سے بات کی، نے وضاحت کی ہے کہ اس مسئلے کو حل کرنے سے ابراہیم معاہدے کو وسعت دینے کی راہ ہموار ہوگی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات