ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کو یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت دینے پر غور

بدھ 4 جون 2025 14:43

ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کو یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت دینے پر غور
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)ٹرمپ انتظامیہ ایران کو کم سطح پر یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت دینے پر غور کر رہی ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ ایک اور منصوبے پر دیگر ممالک کے ساتھ مل کر بھی کام کررہی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی اخبار کے مطابق دیگر ممالک کے ساتھ منصوبے پر کام کرنے کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا ہے۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ جوہری پروگرام ختم کرنے کے لیے امریکی دباو پر نہیں جھکیں گے، کوئی بھی آزاد انسان ظلم اور نا انصافی کے آگے نہیں جھکے گا۔