لاہور، انٹرمیڈیٹ پارٹ ون سالانہ امتحانات میں جعلی امیدوار رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

منگل 3 جون 2025 21:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ پارٹ ون سالانہ امتحانات میں جعلی امیدوار رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ۔

(جاری ہے)

کنٹرولر امتحانات محمد زاہد میاں نے بتایا کہ گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ آف کامرس چونیاں قصور میں اسلامیات کا پرچہ دیتے ہوئے جعلی امیدوار علی اکبر کو لاہور بورڈ کی ٹیم نے پکڑ لیا۔جعلی امیدوار اپنے دوست کمیل حیدر جس کا رولنمبر 670891 کی جگہ امتحان دے رہا تھا ، جعلی امیدوار کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔کنٹرولر امتحانات نے جعلی امیدوار پکڑنے والی ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ جعلی امیدواروں ، بوٹی مافیا اور نقل کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ عنوان :