10بلین ٹری سونامی پروگرام بلوچستان کے 27ملازمین کو کنٹریکٹ برطرفی کے نوٹس جاری

متعلقہ ملازمین کو پروگرام سے متعلق زیر التوا رپورٹس، اسائنمنٹس اور دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت

منگل 3 جون 2025 21:38

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)10بلین ٹری سونامی پروگرام بلوچستان کے 27ملازمین کو کنٹریکٹ کی برطرفی کے نوٹس جاری کر دئیے گئے۔رپورٹ کے مطابق ملازمین کو کنٹریکٹ کی برطرفی کے نوٹس پروجیکٹ ڈائریکٹر پروگرام کی جانب سے جاری ہوئے۔

(جاری ہے)

برطرفی کے نوٹس تمام ملازمین کے سروس کنٹریکٹ ختم ہونے پر جاری کیے گئے۔قائمہ کمیٹی کے مطابق پرانے درختوں کو بھی 10بلین ٹری سونامی پروگرام کا حصہ ظاہر کیا گیا۔پی اے سی نے بتایاکہ3سال میں منصوبے کی مجموعی کارکردگی صرف 12.43فیصد رہی۔متعلقہ ملازمین کو پروگرام سے متعلق زیر التوا رپورٹس، اسائنمنٹس اور دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :