
سوشل میڈیا انفلیونسر ثناء یوسف کا سفاک قاتل گرفتار، مقتولہ کا موبائل فون ، آلہ قتل برآمد
منگل 3 جون 2025 21:40

(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ریسکیو15-پر اہم پریس کانفرنس کی،اس موقع پر ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق،ایس ایس پی انوسٹی گیشنز ،ایس ایس پی آپریشنزاور ڈی ایس پی سی آئی اے موجود تھے، آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ گزشتہ روز وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں قتل کا ایک اندہوناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک 17سالہ سوشل میڈیا انفلیونسر ثناء یوسف کو ان کے گھر میں قتل کر دیا گیا، وقوعہ کا نوٹس لینے کے بعد ڈی آئی جی اسلام آباد کی زیر نگرانی سات مختلف پولیس ٹیمیں تشکیل دیں گئی ،جنہوں نے تکنیکی بنیادوں پر تفتیش عمل میں لاتے ہوئے سوشل میڈیااکائونٹس اور300سے زائد کالز ریکارڈ کو اینالائز ڈ کیا ،سیف سٹی اور پرائیوٹ کیمروں کی ویڈیوز حاصل کی گئیںاور قتل میں ملوث ملزم عمر حیات کو 20گھنٹوں کے اند ر فیصل آباد سے گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کے قبضہ سے مقتولہ کا موبائل فون اور آلہ قتل برآمد کر لیا گیا، سفاک ملزم قتل کرنے کے بعد شواہد کو مٹانے کی غرص سے مقتولہ کا موبائل فون ساتھ لے گیا تھا، ملزم کے گرفتاری کے لئے تین شہروں میں11 سے زائد مقامات پر ریڈ کئے گئے ،ملزم ایک 22سال کا بیروزگار نوجوان ہے جو مقتولہ کے ساتھ بار بار رابطے کے لئے کوشش کر رہا تھا،مقتولہ کی جانب سے رابطہ کے انکار پر ملزم نے اس کا قتل کیا تھا،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ثناء یوسف کے کیس کے بعد اسلام آباد سمیت پورے ملک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی،کسی بیٹی کا یوں قتل ہو جانا ہمارے لئے بہت بڑا چیلنج تھا،ملزم کے گرفتار ی کے لئے ہم پر دبائو تھا اور ملزم کی شناخت بھی مشکل عمل تھا،اسلام آباد پولیس نے سابقہ کیسز کو حل کرتے ہوئے جس طرح ملزمان کی گرفتاریوں کو یقینی بنایا تھا ،اس کیس کو بھی قلیل مدت میں حل کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کویقینی بنایا،انہوں نے مزید کہا کہ ملزم کے خلاف مضبوط مقدمہ قائم کرکے ،بہترین تفتیش اور شواہد کے حصول کو یقینی بناتے ہوئے مجاز عدالت سے قرار واقعی سز ا دلوائی جائے گی۔
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ڈکی بھائی کے بعد این سی سی آئی اے نے چار یوٹیوبرز ،سوشل میڈیا انفلوئنسز کو بھی طلب کرلیا
-
یوٹیوبرڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 15ستمبر تک توسیع
-
بریڈ پٹ، واکین فینکس اور رونی مارا کی غزہ پر مبنی فلم ’دی وائس آف ہند رجب‘ میں بطور ایگزیکٹو پروڈیوسر شمولیت
-
جب ریکھا شادی کریں گی تو میں بھی شادی کروں گی ، اداکارہ نشو کی انوکھی شرط
-
نہ مجھے سچا پیار ہوا اور نہ کچھ ادھورا رہا، سلمان خان
-
کینسر میں مبتلا 28 سالہ ٹک ٹاک اسٹار نتاشا ایلن چل بسیں
-
ماریہ بی بڑی مشکل میں پڑگئیں ، سائبرکرائم ایجنسی میں طلب
-
بیٹنگ ایپ کیس ، یوٹیوبرڈکی بھائی کا مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
بھارتی اداکار رضا مراد کے انتقال کی خبر وائرل ،مداحوں تشویش میں مبتلا
-
ہالی ووڈ نے کلاسک فلم دی وزرڈ آف اوز کو جدید ٹیکنالوجی سے زندہ کر دیا
-
پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی صفِ اول کی اداکار خالدہ ریاست کی برسی 26اگست کومنائی جائیگی
-
معروف افسانہ نگار، نثرنگار و مصنف اشفاق احمد کی21ویں برسی 7ستمبر کومنائی جائیگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.