وفاقی محتسب کے حکم پر کوئٹہ کے رہائشی درخواست گزار محمد فاروق کی تین ماہ سے بند پنشن بحال کر دی گئی

منگل 3 جون 2025 20:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)وفاقی محتسب کے حکم پر کوئٹہ کے رہائشی درخواست گزار محمد فاروق کی تین ماہ سے بند پنشن بحال کر دی گئی۔کوئٹہ کے رہائشی درخواست گزار محمد فاروق جن کی تین ماہ سے پنشن بند تھی۔انہوں نے بارہا ڈائریکٹر آف اکاؤنٹ لاہور کو فون کیا کہ میری پنشن نہیں مل رہی۔وہاں سے جواب آتا یہاں سے بھیج دی گئی ہے۔

بینک سے معلومات کرنے پر پتہ چلتا کہ اب تک نہیں پنچی۔اس طرح کئی بار ڈائریکٹر آف اکاؤنٹ کال کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کچھ دن لگیں گے بھجوا دیں۔اسی دورانیہ میں تین ماہ گزرے۔لہذا درخواست گزار محمد فاروق نے ایک درخواست وفاقی محتسب کوئٹہ کو لکھی اپنا مسئلہ بیان کیا اور تمام ڈاکومنٹس ساتھ لف کیے۔وفاقی محتسب کے عملے نے بروقت کاروائی شروع کی اور متعلقہ محکمے سے جواب طلب کیا۔متعلقہ محکمہ جواب پیش کرنے میں ناکام رہا۔وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار محمد فاروق کی تین ماہ سے بند پنشن بحال کی جائے۔پنشن ملتے ہی درخواست گزار محمد فاروق نے وفاقی محتسب کا بے حد شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :