ضلعی یوتھ آفس مانسہرہ کا ینگ لیڈرز پارلیمنٹ اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے تعاون سے سیمینار،نوجوان رہنمائوں اور تبدیلی کے علمبرداروں نے شرکت کی

بدھ 4 جون 2025 11:51

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) ضلعی یوتھ آفس مانسہرہ نے ینگ لیڈرز پارلیمنٹ اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مانسہرہ کے تعاون سے ’’خواتین کو بااختیار بنانا :قیادت کی نئی تعریف‘‘ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا جس میں نوجوان رہنماؤں اور تبدیلی کے علمبرداروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مقررین نے خواتین کے کردار، مستقبل کی تشکیل میں ان کی قیادت اور معاشرے میں ان کے اثرات پر روشنی ڈالی۔ اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ منیبہ فاطمہ اور ایس پی مانسہرہ ریشم جہانگیر نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے خواتین کی تعلیم اور معاشرے کی مجموعی خوشحالی میں ان کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :